مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سمندری طوفان وردا سے متاثر تمل ناڈو
میں بین وزارتی مرکزی کمیٹی کو بھیجنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔مسٹر سنگھ نے تمل ناڈو اور آندھرا پردیش
میں طوفان کے بعدراحت رسانی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے یہاں اعلی سطحی میٹنگ کی۔انہوں نے تمل ناڈو حکومت کی طرف سے درخواست ملتے ہی بین وزارتی کمیٹی کو وہاں بھیجنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا۔